لیبیا کے ساحل پر دو کشتیوں کے الٹنے سے 4 افراد ہلاک

لیبیا کے ساحل پر غیر قانونی تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹنے سے چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

لیبیا کے ساحلی شہر الخمس کے قریب 95 تارکین وطن کو لے جانے والی یہ کشتیاں الٹ گئیں۔ ایک کشتی میں بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے 26 افراد سوار تھے جن میں سے چار ہلاک ہوئے۔ دوسری کشتی میں 69 افراد سوار تھے، جن میں مصری اور سوڈانی تارکین وطن شامل تھے، جبکہ 91 افراد کو لیبیا کوسٹ گارڈ نے بحفاظت ریسکیو کر لیا۔

لیبیا یورپ کی جانب سمندر پار کرنے والے افریقی اور ایشیائی تارکین وطن کے لیے ایک اہم گذرگاہ بن چکا ہے، جہاں خستہ حال کشتیوں کے ذریعے سفر اکثر جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔