جنوبی افریقہ میں فلسطینیوں کی پراسرار فلائٹ کی تحقیقات شروع

 

جنوبی افریقہ میں 153 فلسطینی مسافروں کو تقریباً 12 گھنٹے تک طیارے میں روکے رکھنے کے بعد بالآخر انہیں اترنے کی اجازت دی گئی۔ طیارہ ‘او آر ٹمبو انٹرنیشنل ائیرپورٹ’ پر لینڈ کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ مسافروں کو ابتدائی طور پر اس لیے طیارے سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی کیونکہ ان کے پاسپورٹس پر ضروری ڈپارچر کی مہر موجود نہیں تھی۔ بعد ازاں ایک مقامی انسانی فلاحی تنظیم کی ضمانت کے بعد محکمہ داخلہ نے سب کو اترنے کی اجازت دی۔

جنوبی افریقہ کے صدر نے کہا کہ فلسطینیوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اجازت دی گئی، لیکن یہ واضح نہیں کہ یہ افراد غزہ سے کیسے اور کن حالات میں پہنچے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ چارٹرڈ طیارے کی پراسرار آمد کی تحقیقات کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کے دوران فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔