بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا دفاعی صنعت پر شدید تحفظات کا اظہار

 

بھارت: بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان نے ملکی دفاعی صنعت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی ہتھیاروں کی بروقت فراہمی میں ناکامی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

انیل چوہان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کئی کمپنیاں دعویٰ کرتی ہیں کہ ان کے ہتھیار 70 فیصد مقامی ہیں، لیکن یہ دعوے حقیقت پر مبنی نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ دفاعی اصلاحات یک طرفہ عمل نہیں، بلکہ صنعت کو اپنی صلاحیت اور بروقت ڈیلیوری کے حوالے سے شفاف ہونا ضروری ہے۔

چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا کہنا تھا کہ ’’میک اِن انڈیا‘‘ منصوبے کے باوجود بعض کمپنیوں نے وقت پر ہتھیار فراہم نہ کر کے فوجی تیاری میں خلل ڈال دیا ہے، جس سے ملکی دفاعی نظام متاثر ہو رہا ہے۔

انیل چوہان نے مزید کہا کہ حکومت اور صنعت کے درمیان معاہدات کی پابندی نہ ہونا دفاعی تیاری پر اثر ڈال رہا ہے، اور اس معاملے میں شفافیت اور ذمہ داری لازمی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔