مکہ مکرمہ:نمازِاستسقاء کے بعدبارش،عبادت گزاروں کے روح پرور مناظر وائرل

نمازِ استسقاء کے بعد مکہ مکرمہ میں گزشتہ روز تیز بارش ہوئی۔ نمازِ فجر کے بعد شروع ہونے والی بارش کے باوجود عمرہ زائرین و عبادت گزار مسجد الحرام میں طواف اور عبادت جاری رکھے۔

سوشل میڈیا پر ان روح پرور مناظر کی تصاویر و ویڈیوز وائرل ہو گئی ہیں، جس میں نمازی بارش کے دوران بھی اللہ کی عبادت میں مشغول دکھائی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مدینہ منورہ میں بھی مقامی شہری اور عمرہ زائرین بارش کے دوران نمازِ جمعہ ادا کرنے میں کامیاب ہوئے، جسے سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔