جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کی امن فورس کے اہلکاروں پر فائرنگ کی، جسے یو این مشن نے انتہائی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے سرحد کے قریب ایلمحمّس کے علاقے میں دو افراد کو مشتبہ سمجھ کر گولیاں چلائیں، بعد میں علم ہوا کہ وہ اقوام متحدہ کی امن فورس کے اہلکار تھے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے باعث شناخت میں غلطی ہوئی اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
یو این کی لبنان میں تعینات عبوری فورس کے مطابق اسرائیلی مرکاوا ٹینک سے کی جانے والی مشین گن کی فائرنگ امن اہلکاروں سے چند میٹر کے فاصلے پر گری، جس کے باعث انہیں فوری طور پر پناہ لینا پڑی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos