برطانیہ کے مختلف حصوں میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے اور محکمہ موسمیات نے پورے ملک میں برف باری کی زرد وارننگ جاری کر دی ہے۔ حکام کے مطابق یہ وارننگ پیر کی شام سے جمعہ تک مؤثر رہے گی، جبکہ بالائی اور پہاڑی علاقوں میں رات کے وقت شدید برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے شمالی انگلینڈ اور یارکشائر میں ایمبر کولڈ الرٹ جاری کردیا ہے، جبکہ ہمبر اور مڈلینڈز کے لیے یلو کولڈ ہیلتھ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ خراب موسم سے نمٹنے کے لیے مقامی کونسلوں کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
ہائی ویز اتھارٹی نے برفانی صورتحال کے پیشِ نظر ڈرائیوروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور ضروری سفر کے علاوہ سفر محدود رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos