ایران نے اعلان کیا ہے کہ بھارت کے شہریوں کے لیے یکطرفہ ویزا فری داخلہ 22 نومبر 2025 سے مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔ ایرانی حکام کے مطابق بھارتی شہریوں کی بڑھتی ہوئی مجرمانہ سرگرمیوں، جعلی نوکریوں کے جھانسے اور اغوا برائے تاوان جیسے واقعات اس فیصلے کی وجہ ہیں۔
ایرانی حکومت نے کہا کہ بھارت نے ویزا فری سہولت کا غلط استعمال کیا، جس سے ایران میں غیر قانونی سرگرمیاں، اسمگلنگ، منی لانڈرنگ اور بعض صورتوں میں دہشت گرد نیٹ ورکس کے لیے خطرہ پیدا ہوا۔
نئے قوانین کے تحت کسی بھی بھارتی شہری کو ایران میں داخل ہونے یا صرف ٹرانزٹ کے لیے بھی ویزا لازمی ہوگا، جبکہ ایئرلائنز کو حکم دیا گیا ہے کہ بغیر ویزا کسی بھارتی کو بورڈنگ نہ دی جائے۔
ایران کے اس فیصلے نے بھارت کو “ہائی رسک ملک” قرار دینے کا پیغام دیا ہے، اور ایرانی حکام نے کہا کہ ویزا فری سہولت مستقبل میں صرف اعتماد اور محفوظ حالات کی بنیاد پر دی جائے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos