واشنگٹن: ایک امریکی سرکاری اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کے موقع پر سعودی فُٹ بال کلب النصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو بھی وائٹ ہاؤس میں موجود ہوں گے۔
سرکاری اہلکار نے یہ نہیں بتایا کہ رونالڈو محمد بن سلمان کے وفد کا حصہ ہیں یا نہیں۔
پُرتگال سے تعلق رکھنے والے رونالڈو کا شمار دنیا کے مشہور ترین فٹ بالرز میں ہوتا ہے، جو کہ اب سعودی فُٹ بال لیگ کا چہرہ بن چکے ہیں۔
رونالڈو کو سنہ 2009 میں لاس ویگاس میں ایک خاتون کا ریپ کرنے کے الزامات پر قانونی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ رونالڈو نے ان الزامات کی تردید کی تھی اور انھیں کبھی بھی اس مقدمے میں چارج نہیں کیا گیا تھا۔
ان کے خلاف یہ مقدمہ سنہ 2022 میں مدعی کے وکیل کی طرف سے ’ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی‘ کرنے پر خارج کر دیا گیا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos