اسلامک سالیڈیریٹی گیمزمیں ارشد ندیم گولڈ، یاسر سلطان سلورمیڈل جیت گئے۔
اولمپک چیمپئن کی 83 اعشاریہ 05 میٹر تھرو ۔ساتھی ہم وطن کھلاڑی کی 76 اعشاریہ 04میٹر
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جاری اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں پاکستانی جیولن تھرو اسٹار ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا۔
اولمپیئن ارشد ندیم نے83 اعشاریہ 05 میٹر کی تھرو کر کے سونے کا تمغہ حاصل کیا، پاکستان کے ہی یاسر سلطان کانسی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
ارشد ندیم نے پہلی تھرو میں75 اعشاریہ 44میٹر کا ہندسہ عبور کیا، دوسری باری میں ارشد ندیم نے سب سے بڑی تھرو کر کے مقابلہ اپنے نام کیا۔
تیسری باری میں اولمپیئن نے 82 اعشاریہ 48 کی تھرو کی۔چوتھی باری میں ارشد لمبی تھرو کرنے میں ناکام رہے ۔ پانچویں باری میں فاؤل کی وجہ سے تھرو کو کاؤنٹ نہیں کیا گیا۔
یاسرسلطان کی تھرو76اعشاریہ 04میٹر تھی۔ نائیجیریا کے سیموئل ایڈمز تیسرے نمبر پر رہے۔
واضح رہے کہ یاسر کا اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں یہ پہلی شرکت ہے۔
جیولن تھرومیں 2 تمغوں کے ساتھ ان مقابلوں میں پاکستان کے میڈلزکی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ 2 تمغے باکسنگ میں جیتے گئے ہیں، ان میں سے ایک خاتون ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos