سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی میں آج سری لنکا اور زمبابوے مد مقابل

سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، جبکہ زمبابوے اپنی پہلی شکست کے بعد کم بیک کی کوشش کرے گا۔

ایونٹ کے ابتدائی میچ میں زمبابوے کو میزبان پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ زمبابوے نے میچ کی ابتدا میں عمدہ بیٹنگ کی تاہم 37 رنز کے اندر 7 وکٹیں گنوا کر مشکلات کا شکار ہوگیا۔

بعد ازاں زمبابوین پیسرز نے پاور پلے میں پاکستان کی تین اہم وکٹیں حاصل کرکے میچ میں واپسی کی کوشش کی، مگر فخر زمان، عثمان اور نواز کی شاندار بیٹنگ نے پاکستان کو فتح دلا دی۔

آج کے مقابلے میں سری لنکا کی قیادت ڈاسن شناکا کریں گے۔ ون ڈے سیریز میں پاکستان کے ہاتھوں وائٹ واش شکست کے بعد آئی لینڈرز ٹرائنگولر سیریز میں بہتر کارکردگی کے لیے پُر اعتماد ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔