دنیا کے بیشتر ممالک نے افغانستان میں انسانی حقوق کے غاصب طالبان رجیم پر مکمل عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، اور عالمی برادری نے انہیں عالمی فورمز میں بلانے یا تعلقات قائم کرنے سے گریز کیا ہے۔
افغان جریدے طلوع نیوز کے مطابق ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس میں افغانستان کو مدعو نہیں کیا گیا اور اجلاس میں افغان نمائندہ موجود نہیں تھا۔
رپورٹ کے مطابق روسی سربراہی میں ایس سی او اجلاس میں پاکستان، چین، بھارت اور دیگر ممالک نے شرکت کی، جس میں اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، ثقافتی اور انسانی ہمدردی کے تعاون جیسے موضوعات شامل تھے۔
اقتصادی امور کے ماہر عبدالظہور مدبر نے کہا کہ افغانستان کو ٹرانزٹ کوریڈور کی اہمیت کے باوجود شدت پسندانہ پالیسیوں اور افغان عوام پر ظلم و جبر کے باعث اجلاس میں شریک نہیں کیا گیا، اور طالبان پر سخت عالمی پابندیاں لازم ہو گئی ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos