آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان

 

پرتھ: آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے، جس میں دو نئے کھلاڑی برینڈن ڈوگیٹ اور جیک ویدرالڈ ڈیبیو کریں گے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ ایک سے زائد ڈیبیوٹنٹ کھلاڑی ٹیم میں شامل ہوں گے، جو 2010-11 کے نیو ایئر ٹیسٹ کے بعد ہوا ہے۔

جیک ویدرالڈ عثمان خواجہ کے ساتھ ساتویں اوپننگ پارٹنر کے طور پر میدان میں اتریں گے۔

پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور شان ایبٹ کی غیر موجودگی میں، مچل اسٹارک، اسکاٹ بولینڈ اور برینڈن ڈوگیٹ پر ٹیم کا پیس اٹیک انحصار کرے گا۔

آسٹریلوی اسکواڈ:

عثمان خواجہ، جیک ویدرالڈ، مارنس لبوشین، اسٹیو اسمتھ (کپتان)، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، ایلکس کیری، مچل اسٹارک، نیتھن لائن، برینڈن ڈوگیٹ، اسکاٹ بولینڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔