شام کے محصور شہر حلب سے دنیا کی توجہ حاصل کرنے والی 16 سالہ بانا العبد کو بدھ کے روز جنگ سے متاثرہ بچوں کے حق کے لیے سرگرمیوں پر انٹرنیشنل چلڈرن پیس پرائز سے نوازا گیا۔
بانا العبد کو 7 سال کی عمر میں شام سے اپنے خاندان کے ساتھ ترکی منتقل کیا گیا تھا۔ انہیں خاندانوں کو دوبارہ ملانے، اسکول کھولنے اور غزہ، سوڈان، یوکرین اور شام جیسے تنازع زدہ علاقوں میں بچوں کو عملی امید دینے پر یہ اعزاز دیا گیا۔
پرائز وصول کرنے کے بعد اپنے خطاب میں بانا العبد نے کہا کہ "ایک ایسی آواز کے ساتھ جو خوف نہیں جانتی، میں سابق شامی صدر بشار الاسد، اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، سوڈانی سرداروں اور دنیا بھر کے تمام جنگی سرداروں سے پوچھتی ہوں کہ کتنے بچوں کی زندگیاں اور خواب جنگوں کے ہاتھوں چھین لیے گئے؟”
انہوں نے مزید کہا کہ کتنے بچے ایسے نظام کے ہاتھوں مار دیے گئے جو اپنے ہی شہریوں کو قتل کرتا ہے، اور کتنے وہ ہیں جو ایسے مجرم کے ہاتھوں تباہ ہوئے جو جنگ کو سیاسی ایجنڈے کے طور پر بیچتا ہے۔ بانا العبد کا یہ خطاب اسٹاک ہوم سٹی ہال میں کیا گیا۔
انٹرنیشنل چلڈرن پیس پرائز یہ انعام اس بچے کو دیا جاتا ہے جس نے بچوں کے حقوق کے لیے نمایاں کام کیا ہو اور یتیم بچوں، بچوں کی مزدوری کرنے والے بچوں یا HIV/AIDS کے شکار بچوں جیسے کمزور بچوں کی حالت بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہو۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos