ابوظبی: ٹی10 لیگ کے میچ میں ناردرن وارئیرز اور ایسپن اسٹیلینز کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارتی سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ نے پاکستانی فاسٹ بولر شاہنواز دھانی سے ہاتھ ملا کر مصافحہ کیا، جس نے شائقین اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔
میچ میں شاہنواز دھانی نے آخری اوور میں شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو صرف 8 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں اور وارئیرز کی فتح یقینی بنائی۔ کپتان ہربھجن سنگھ بیٹنگ کے لیے آئے، مگر آخری دو گیندوں پر مطلوبہ چھ رنز مکمل نہ کر سکے اور آخری گیند پر رن آؤٹ ہو گئے، یوں میچ وارئیرز کے نام رہا۔
یہ بھی پڑھیں:۔ آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان
میچ کے بعد کھلاڑی روایتی طور پر ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کے لیے آئے، جس میں ہربھجن سنگھ نے بھی دھانی کے ساتھ گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ مداحوں نے اسے کھیل کی اچھی روح قرار دیا، جبکہ کچھ صارفین نے سابق بھارتی اسپنر کو پچھلے رویّے کے برعکس اس عمل پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
Harbhajan Singh handshake with Shahnawaz Dahani. Ab kahan gai patriotism indians ki. #AbuDhabiT10 @iihtishamm pic.twitter.com/4ZFfgP2ld3
— Ather (@Atherr_official) November 19, 2025
واضح رہے کہ ہربھجن سنگھ رواں سال انگلینڈ میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت لیجنڈز کے حصہ تھے، جہاں انہوں نے دو مرتبہ پاکستان لیجنڈز کے خلاف کھیلنے سے انکار کیا تھا۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان مصافحے کا تنازعہ اس سال کئی مواقع پر سامنے آیا، جن میں ایشیا کپ 2025 اور آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 شامل ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos