محمدگلزار۔فوٹو پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن

پاکستانی پہلوان بھی اسلامک سولیڈیریٹی گیمزمیں تمغہ جیت گیا

پاکستانی پہلوان محمد گلزار نے چھٹی اسلامک سولیڈیریٹی گیمز میں 97 کلوگرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

محمد گلزار نے ترکیہ کے رفعت گیداک کو 4-5 کے اسکور سے شکست دے کر تمغہ اپنے نام کیا، اس سے قبل انہوں نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں افغانستان کے اقبال احمد کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

فتح کے بعد محمد گلزار نے کہا کہ وہ یہ تمغہ افواج پاکستان کے آپریشن ’بنیان المرصوص‘، سیکیورٹی اہلکاروں اور شہدا کے نام کرتے ہیں۔

اس تمغے کے ساتھ گیمزمیں پاکستان کی مجموعی میڈلز کی تعداد 5 ہو گئی۔

دیگر میڈلز میں جیولن تھرو اسٹار ارشد ندیم کا گولڈ، یاسر سلطان کا اسی مقابلے میں چاندی کا تمغہ اور باکسرز فاطمہ زہرہ اور قدرت اللہ کے دو کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔