ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز،پاکستان اور سری لنکا آج آمنے سامنے ہوں گے

 

راولپنڈی: ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے آج کے میچ میں پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں شام چھ بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں میدان میں اتریں گی۔

قومی ٹیم نے راولپنڈی سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، جس میں کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ کی مشقیں کیں۔ سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیم نے آرام کیا اور اپنی تیاری مکمل کی۔

واضح رہے کہ زمبابوے کے کھلاڑیوں نے اسلام آباد میں شاپنگ کی اور یادگار اشیاء خریدیں۔ مہمان کھلاڑیوں نے روایتی پاکستانی کھانوں کا بھی لطف اٹھایا اور شہر کی سیر میں حصہ لیا۔ کھلاڑیوں نے اسلام آباد کے عوام کی مہمان نوازی کو سراہا۔

آج کے میچ پر شائقین کی نظریں مرکوز ہیں اور توقع ہے کہ یہ ٹائی سیریز ایک دلچسپ مقابلے کی شکل اختیار کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔