آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا، جس کے شیڈول کا باضابطہ اعلان 25 نومبر کو کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈکپ میں 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ میں 5 ٹیمیں شامل ہوں گی اور ہر گروپ سے ٹاپ 2 ٹیمیں سپر 8 میں پہنچیں گی۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہوں گی اور ان کے درمیان مقابلہ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا۔
پاکستان اور بھارت کے گروپ میں نیدرلینڈز، نمیبیا اور یو ایس اے کی ٹیموں کے شامل ہونے کا امکان ہے، جب کہ مشترکہ میزبان سری لنکا کے گروپ میں آسٹریلیا، زمبابوے، آئرلینڈ اور عمان شامل ہیں۔
انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلا دیش، نیپال اور اٹلی ایک گروپ میں جبکہ ساؤتھ افریقہ، نیوزی لینڈ، افغانستان، یو اے ای اور کینیڈا دوسرے گروپ میں شامل ہونے کے امکان ہیں۔
بھارت میں میچز ممبئی، کولکتہ، چنئی، دہلی اور احمد آباد میں ہوں گے، سری لنکا میں کولمبو اور کینڈی میں میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ پاکستان اپنے میچز سری لنکا میں کھیلے گا۔
فائنل کے لیے بھارت کے شہر احمد آباد کو منتخب کیا گیا ہے، تاہم اگر پاکستان فائنل میں پہنچتا ہے تو فائنل کولمبو میں ہوگا۔ سیمی فائنلز کے لیے ممبئی اور کولکتہ کو چنا گیا ہے، اور پاکستان کے پہنچنے کی صورت میں سیمی فائنل سری لنکا میں ہی کھیلا جائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos