ویتنام میں طوفانی بارشیں، 2 لاکھ سے زائد گھر زیرِ آب، 55 افراد ہلاک

 

ویتنام میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں شدید تباہی ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق اب تک 55 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 13 افراد لاپتہ ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وسطی ویتنام میں گزشتہ ہفتے کے دوران بارش کا ریکارڈ 1,900 ملی میٹر (74.8 انچ) تک پہنچ گیا۔ متاثرہ علاقے کافی کی پیداوار اور مشہور ساحلوں کے لیے اہم ہیں۔

تقریباً نصف ہلاکتیں ڈاک لک صوبے میں ہوئیں، جہاں 27 افراد  ہلاک  ہوئے، جبکہ کھان ہوا صوبے میں 14 افراد ہلاک ہوئے۔

ویتنام کی ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے تقریباً 2 لاکھ 35 ہزار مکانات زیرِ آب آ گئے اور 80,000 ایکڑ فصلیں تباہ ہوئیں۔ اقتصادی نقصان کا تخمینہ تقریباً 8.98 ٹریلین ڈونگ (445 ملین ڈالر) لگایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔