محمد نوازمین آف دی میچ۔ پی سی بی فوٹو

سہ ملکی سیریزمیں پاکستان کی دوسری کامیابی۔ سری لنکا کو 7وکٹوں سے شکست

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں دوسری فتح اپنے نام کرلی۔

 

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اور مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 128رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے جینتھ لیاناگے 41رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔

 

محمد نواز نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ سلمان مرزا، فہیم اشرف اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

پاکستان نے 129رنز کا ہدف صاحبزادہ فرحان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 16ویں اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

 

صاحبزادہ فرحان 45گیندوں پر80رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ ان کی اننگ میں 5چھکے اور 6چوکے شامل تھے۔

 

محمدنوازکو مین آف دی میچ قراردیاگیا۔

 

یہ سہ ملکی سیریزکا تیسرامیچ تھا۔ ہر ٹیم چار،چار میچ کھیلے گی۔

 

گرین شرٹس نے اپنے پہلے میچ میں بھی سری لنکا کوشکست دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔