بابر اعظم کی سپورٹ ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے،صاحبزادہ فرحان

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ بابر اعظم کے ساتھ کھیل کر انہیں خاص مزہ آتا ہے۔

راولپنڈی میں ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز کے میچ میں سری لنکا کے خلاف 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے والے فرحان نے میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چند میچز ان کے لیے اچھے نہیں رہے، تاہم بابر اعظم کی سپورٹ ہمیشہ ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

فرحان نے ایونٹ کے تیسرے میچ میں جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 45 گیندوں پر 80 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کی اننگز میں پانچ چھکے اور چھ چوکے شامل تھے۔

اوپننگ بیٹر نے اب تک 32 ٹی 20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، جن میں 597 گیندوں پر 762 رنز اسکور کیے ہیں۔ آج بنائے گئے 80 رنز ان کا اب تک کا بہترین انفرادی اسکور بھی ہے۔

صاحبزادہ فرحان نے ٹی 20 انٹرنیشنل کیرئیر میں چھ نصف سنچریاں اسکور کر لی ہیں، جبکہ ان کی آخری ففٹی 57 رنز تھی جو انہوں نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل میں بنائی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔