پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاندار سنگِ میل عبور کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔
راولپنڈی میں کھیلی جانے والی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ میں ہفتے کے روز پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز اسکور کیے، جس کا تعاقب پاکستان نے بہترین بیٹنگ پرفارمنس کے ساتھ 16ویں اوور میں مکمل کر لیا۔
پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا اوپنر صاحبزادہ فرحان نے، جنہوں نے صرف 45 گیندوں پر 80 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کی پاور ہٹنگ میں 5 چھکے بھی شامل تھے۔
اسی اننگز کے ساتھ صاحبزادہ فرحان ایک ہی کیلنڈر ایئر میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 100 چھکے مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں، جو ان کے کیریئر کا تاریخی لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز میں پاکستان کا اگلا میچ آج زمبابوے کے خلاف کھیلا جائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos