جوہانسبرگ،جی 20 کا دو روزہ سربراہی اجلاس شروع

 

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں دنیا کی 20 بڑی معیشتوں پر مشتمل گروپ جی 20 کا دو روزہ سربراہی اجلاس شروع ہوگیا، جس کے پہلے روز کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے میں عالمی تنازعات کے منصفانہ اور پائیدار حل کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق عالمی رہنماؤں نے فلسطین، سوڈان، یوکرین اور کانگو میں جاری بحرانوں کے فوری اور منصفانہ حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے منشور کی روشنی میں ان خطوں میں جامع اور دیرپا امن کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کی جائیں گی۔

اجلاس میں مزید کہا گیا کہ دنیا میں اہم معدنیات اور قدرتی وسائل کی سپلائی کو بڑھتی ہوئی جغرافیائی کشیدگی سے محفوظ رکھنا ضروری ہے، تاکہ عالمی منڈیوں میں استحکام برقرار رہ سکے۔

امریکا نے اس اجلاس کا بائیکاٹ کیا، تاہم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت متعدد عالمی رہنما اجلاس میں شریک ہوئے۔

رواں برس جی 20 اجلاس کا موضوع یکجہتی، مساوات اور پائیداری رکھا گیا ہے، جبکہ یہ سربراہی اجلاس پہلی مرتبہ جنوبی افریقہ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔