لاہور: رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنے والی پاکستان شاہینز ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔ دوحا میں کھیلے گئے فائنل میچ اور اختتامی تقریب کے بعد کھلاڑیوں نے بمشکل اپنی فلائٹ پکڑی اور لاہور پہنچ کر اپنے گھروں کی راہ لی۔
ذرائع کے مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی جلد ہی پاکستان شاہینز ٹیم کے لیے بڑے کیش پرائز کا اعلان کریں گے۔ اس کے علاوہ ایک تقریب بھی منعقد کی جائے گی جس میں ٹیم کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور ان کے کارنامے سراہا جائے گا۔
پاکستان شاہینز نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں بنگلہ دیش اے کو شکست دے کر تیسری بار رائزنگ اسٹار ایشیا کپ اپنے نام کیا، جس سے ملک کے نوجوان کرکٹ شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos