لاہور: پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر عائد پابندی کو ختم کر دیا۔ پابندی ختم کرنے کا فیصلہ پی ایس بی کے ثالث سینیٹر پرویز رشید نے کیا۔
دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) ثالث نے پابندی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ سپورٹس بورڈ نے اے ایف پی کا پنجاب ایتھلیٹکس الیکشن کالعدم کرنے کا فیصلہ بھی معطل کر دیا۔
پی ایس بی ثالث نے فیصلے میں کہا ہے کہ سلمان بٹ کے خلاف کارروائی میں ایتھلیٹکس فیڈریشن نے قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا تھا۔ نہ کوئی چارج شیٹ فراہم کی گئی نہ ہی کوئی سماعت کا موقع دیا گیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے سلمان بٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچایا، ارشد ندیم کے کوچ پر پابندی سے ارشد ندیم کی تیاریوں کو بھی متاثر کیا گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos