سوڈان میں جاری خانہ جنگی کے دوران باغی گروہ ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) نے یکطرفہ طور پر جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان آر ایس ایف کے کمانڈر کی جانب سے جاری ایک ویڈیو بیان میں کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی میں تمام دشمنانہ کارروائیاں روکنا بھی شامل ہے۔
دوسری جانب سوڈانی مسلح افواج (ایس اے ایف) کے سربراہ جنرل عبد الفتاح البرہان کی جانب سے اس پیشکش پر ابھی تک کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔
سوڈان میں 2023 سے حکومتی فورسز اور باغی ملیشیا کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ گزشتہ ماہ آر ایس ایف نے الفاشر شہر پر حملہ کرکے قبضہ کر لیا تھا، جس کے دوران تقریباً دو ہزار افراد ہلاک ہوئے۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق اب تک جھڑپوں میں 13 ہزار سے زائد افراد جان گنوا چکے ہیں۔
دریں اثنا، امریکا نے بھی حالیہ دنوں میں سوڈان میں امن کوششوں کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos