سعودی عرب کے جیولوجیکل سروے کے مطابق حرۃ الشاقہ کے علاقے میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ زلزلہ نگرانی نیٹ ورک نے یہ جھٹکے شام کے وقت محسوس کیے، جبکہ سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز حرۃ الشاقہ کے شمال مغرب میں تقریباً 86 کلومیٹر دور تھا۔
ریکٹر اسکیل پر جھٹکوں کی شدت 3.43 ریکارڈ کی گئی، تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بنگلادیش میں 5.7 شدت کے زلزلے کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا، جس کے جھٹکے ڈھاکا سمیت کئی شہروں میں محسوس کیے گئے۔ کولکتہ اور مشرقی بھارت کے متعدد علاقوں میں بھی زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos