انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان نے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی ہے۔ بشکیک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے میزبان کرغزستان کو 3-1 سے شکست دی۔
میچ کے پہلے ہاف میں پاکستان کو دو صفر کی برتری حاصل تھی، جبکہ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول سکور کیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد مصطفیٰ، عبدالصمد اور محمد عیسیٰ نے ایک ایک گول کیا۔
پاکستان کی انڈر 17 ٹیم اپنا تیسرا میچ 26 نومبر کو لاؤس کے خلاف، چوتھا میچ 28 نومبر کو یمن کے خلاف اور پانچواں میچ 30 نومبر کو گوام کے خلاف کھیلے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos