گھر میں لیپ ٹاپ بیٹریوں کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کا منفرد تجربہ

فرانس کے ایک شہری، جو آن لائن ’Glubux‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، نے 8 سال کے عرصے میں اپنے گھر میں لیپ ٹاپ بیٹریوں کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کا منفرد تجربہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق Glubux نے 1,000 استعمال شدہ لیپ ٹاپ بیٹریاں جمع کیں اور ان کے اندرونی سیلز (زیادہ تر لیتھیم-آئن 18650) نکال کر ایک خاص ریک سسٹم میں ترتیب دی۔ اس عمل سے ایک مستحکم اور محفوظ بیٹری پیک بنایا گیا جو سولر پینلز کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ بیٹری بینک کو گھر سے تقریباً 50 میٹر دور الگ شیڈ میں رکھا گیا تاکہ آگ یا شارٹ سرکٹ کے خطرات کم ہوں۔

 

 

ابتدائی طور پر اس سسٹم کی پیداوار 7 کلو واٹ تھی، جو وقت کے ساتھ بڑھ کر 56 کلو واٹ تک پہنچ گئی۔ یہ منفرد پروجیکٹ نہ صرف توانائی کی خودکفالت کی مثال ہے بلکہ استعمال شدہ الیکٹرانک مصنوعات کو ری سائیکل کرنے کا بہترین عملی نمونہ بھی پیش کرتا ہے۔

یہ اقدام ماحول دوست توانائی کے استعمال اور الیکٹرانک فضلے کے مؤثر حل کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔