اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔ بینک کے مطابق یہ قرضہ بلوچستان میں نظام آب پاشی کے منصوبوں کی تعمیر کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
اس منصوبے کے تحت بلوچستان کے سری توئی ڈیم کے کمانڈ ایریا میں نظام آب پاشی کو بہتر بنایا جائے گا اور علاقے میں واٹر سپلائی لائنز بھی بچھائی جائیں گی۔
اعلامیہ کے مطابق یہ رقم خاص طور پر چھوری انفلٹریشن منصوبے پر خرچ کی جائے گی، جو بجٹ کی کمی کی وجہ سے پہلے تاخیر کا شکار تھا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے بلوچستان کے آبی وسائل منصوبے کے لیے اضافی قرض کی منظوری دے کر علاقے میں پانی کی فراہمی اور زرعی ترقی کو مزید مضبوط بنانے کا عندیہ دیا ہے۔
مزید تفصیلات کے لیے ہمارے ساتھ رہیے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos