بھارتی گھمنڈ پھر ٹوٹ گیا،ہوم گرائونڈ پر 25 سال پر جنوبی افریقہ سے شکست

 

بھارتی سرزمین پر Proteas کا راج، جنوبی افریقا نے 25 سال بعد بھارت کو ٹیسٹ میں عبرتناک شکست دے دی

بھارت کا گھمنڈ ایک بار پھر ٹوٹ گیا۔ جنوبی افریقا نے گوہاٹی ٹیسٹ میں میزبان ٹیم کو 408 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر 25 سال بعد بھارتی سرزمین پر تاریخی کامیابی سمیٹ لی۔

پانچویں روز بھارت کی دوسری اننگز بری طرح ناکام رہی اور پوری ٹیم صرف 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جبکہ مہمان ٹیم پہلے ہی 288 رنز کی برتری حاصل کر چکی تھی۔

اس سے قبل جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں 489 رنز اسکور کیے تھے۔ جواب میں بھارتی ٹیم 201 رنز بنا کر فالو آن میں چلی گئی۔
Proteas نے دوسری اننگز میں 260 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کرکے بھارت کو میچ میں واپسی کا کوئی موقع نہ دیا۔

یہ کامیابی اس لحاظ سے تاریخی ہے کہ جنوبی افریقا نے بھارتی سرزمین پر آخری بار سن 2000 میں ٹیسٹ سیریز جیتی تھی، اور 25 سال بعد دوبارہ بھارت کو شکست دی ہے۔

ایڈن گارڈنز میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں بھی جنوبی افریقا نے تین دن کے اندر بھارت کو 30 رنز سے مات دی تھی، جس کے بعد سیریز پر ان کی گرفت مزید مضبوط ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔