امریکا کادو القاعدہ رہنماؤں کی معلومات پرڈیڑھ کروڑ ڈالر انعام کااعلان

 

امریکا نے القاعدہ برصغیر کے دو اہم رہنماؤں کی معلومات فراہم کرنے پر مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ ڈالر انعام رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اسامہ محمود کے بارے میں معلومات دینے پر ایک کروڑ ڈالر جبکہ عاطف یحییٰ غوری کی نشاندہی پر 50 لاکھ ڈالر تک انعام مقرر کیا گیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق دونوں افراد 2015 میں میشیٹی حملے اور 2016 میں ڈھاکا میں امریکی سفارت خانے کے ملازم کے قتل میں ملوث رہے ہیں۔ ریوارڈز فار جسٹس پروگرام کے مطابق 2014 میں ایمن الظواہری نے القاعدہ برصغیر (AQIS) کے قیام کا اعلان کیا تھا، جس میں عاصم عمر کو امیر اور اسامہ محمود کو ترجمان مقرر کیا گیا تھا۔

یہ گروہ ڈھاکا میں کتاب میلے کے دوران امریکی نژاد جوڑے روی اور احمد پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری بھی قبول کر چکا ہے۔ امریکی محکمۂ خارجہ نے معلومات فراہم کرنے والوں کو مکمل رازداری کی یقین دہانی کرائی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔