باسکٹ بال کورٹ ہریانہ۔ وڈیوگریب

بھارتی ریاست کے باسکٹ بال کورٹس میں دومختلف حادثات،2نوجوان کھلاڑی چل بسے

بھارتی ریاست ہریانہ کے باسکٹ بال کورٹس میں دومختلف حادثا ت سے 2 نوجوان کھلاڑی چل بسے۔ 16 سالہ کھلاڑی کورٹ میں پریکٹس کر رہا تھا جب پول آگے کی طرف سے اس کے اوپرگرا ۔

حادثے کی ہولناک سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاردک اکیلا کورٹ میں پریکٹس کر رہا تھا۔ وہ پوائنٹ لائن سے دوڑتا ہے اور چھلانگ لگا کر باسکٹ تک پہنچتا ہے۔ کھلاڑی نے پہلی کوشش بخوبی مکمل کی پھر وہ دوبارہ کوشش کرتا ہے۔ اس بار وہ باسکٹ کے رم کو پکڑتا ہے کہ اچانک پول اکھڑ کر اس پر گر جاتا ہے اور پورا وزن اس کے سینے پر پڑتا ہے۔
کھلاڑی کے ساتھی جو شاید اس وقت بریک لے رہے تھے کورٹ کی طرف دوڑے۔ انہوں نے پول اٹھا کر ہاردک کو بچانے کی کوشش کی لیکن کھلاڑی جاں بر نہیں ہوسکا۔

حادثے کا شکار کھلاڑی قومی ٹیم کے لیے منتخب ہو چکا تھا اور حال ہی میں تربیتی کیمپ سے واپس آیا تھا۔ اس کے والد سندیپ نے ہاردک اور اس کے چھوٹے بھائی کو اپنے گھر کے قریب واقع ایک اسپورٹس کلب میں داخل کرایا تھا، جہاں وہ پریکٹس کر سکتے تھے۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد میت خاندان کے حوالے کر دی ہے۔

حیران کن طور پر ایک ایسا ہی واقعہ ہریانہ کے بہادر گڑھ ضلع میں بھی پیش آیا جہاں 15 سالہ امن ایک اسٹیڈیم میں پریکٹس کر رہا تھا کہ باسکٹ بال کا پول اس پر گر گیا۔ اس کو قریبی اسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ بھی دنیاسے رخصت ہوگیا جس پر اہلخانہ نے ڈاکٹروں پر الزام لگایا کہ نوجوان کو مناسب علاج فراہم نہیں کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔