طیارہ لینڈنگ کے بعد رن وے سے پھسل گیا،ہوائی اڈہ بند

ویلنیئس: لتھوانیا کے ویلنیئس ایئرپورٹ پر وارسا سے آنے والا ایل او ٹی پولش ایئرلائن کا طیارہ لینڈنگ کے بعد رن وے سے پھسل گیا، جس کے باعث ہوائی اڈے کو عارضی طور پر بند کرنا پڑا۔

ایئرپورٹ ترجمان واسیلیاؤ اسکاس کے مطابق طیارہ لینڈنگ کے بعد پارکنگ ایریا کی طرف جاتے ہوئے رن وے سے کھسک گیا۔ فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق طیارہ ہوائی اڈے کے شمالی حصے میں رکا، جہاں فائر انجن اور متعدد سروس گاڑیاں پہنچیں اور مسافروں کو لاؤنچ میں منتقل کر دیا گیا۔

ابتدائی طور پر رن وے کی بندش شام 17:00 بجے تک رہنے کی توقع تھی، لیکن بعد میں اسے 19:00 بجے تک بڑھا دیا گیا۔ گورنر اسٹیٹ بینک، نقل و حمل اور مواصلات کی وزارت نے فوری طور پر ایمرجنسی میٹنگ بلائی، جس میں وزیر ٹرانسپورٹ جوراس تامینسکاس، وزارت انصاف کے نمائندے اور ایل ٹی او یو کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

ایئرپورٹ حکام نے کہا کہ کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔