چین: تیز رفتار ٹرین کی ٹکر سے 11 ریلوے ورکرز ہلاک،2 زخمی

بیجنگ: چین کے صوبے یونان میں ایک آزمائشی تیز رفتار ٹرین ٹریک پر کام کرتے ہوئے ریلوے ملازمین سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق حادثہ کنمنگ لیویانگ اسٹیشن پر پیش آیا، جہاں مزدور زلزلہ پیمائی کے آلات کی جانچ کرنے والی ٹرین کی زد میں آگئے۔ حادثے کے وقت ملازمین ٹریک پر تعمیراتی کام میں مصروف تھے۔

چینی حکام نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا اور ٹریک کو بحال کر دیا گیا ہے، تاہم تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔