اسرائیلی فوج نے2نہتے فلسطینیوں کوگولی مارکرشہید کردیا۔وڈیووائرل

مغربی کنارے کے شہر جنین میں دو فلسطینیوں کو اسرائیلی اہلکاروں نے ہتھیار ڈالنے کے بعد گولی مار کرشہید کر دیا، اس واقعے کی وڈیو وائرل ہوئی اور حکام نے بھی تصدیق کی۔

ٹائمزآف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی ڈیفنس فورسز اور اسرائیلی پولیس نے کہا ہے کہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ویڈیو میں دونوں افراد کو ہاتھ اٹھا کر عمارت سے باہر نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

فلسطینی میڈیا نے ان کی شناخت 26 سالہ محمود قاسم عبداللہ اور 37 سالہ یوسف عصا کے نام سے کی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دو فلسطینی مرد ہاتھ اٹھائے ایک عمارت سے باہر آتے ہیں۔ انہیں اسرائیلی سرحدی محافظوں کی ایک بڑی تعداد نے گھیر رکھا ہے۔ پھر وہ زمین پر گھٹنے ٹیکتے ہیں۔ ان میں سے ایک اپنی ٹی شرٹ اٹھاتا ہے، یہ ظاہر کرنے کے لیے کہ وہ مسلح نہیں ۔تھوڑی دیر کے بعد، وہ عمارت میں واپس چلے جاتے ہیں۔ اس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق ہو گئے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔
ایمنسٹی کے سیکرٹری جنرل سیکرٹری کا کہناہے کہ جنگ بندی سے ایک خطرناک تاثر پیدا ہونے کااندیشہ ہے کہ غزہ میں زندگی معمول پر آ رہی ہےلیکن اسرائیلی حکام اور فورسز نے حملوں کے پیمانے کو کم کر دیا ہے اور غزہ میں انسانی امداد کی محدود مقدار کی اجازت دی ہے، دنیا کو بے وقوف نہیں بنایا جانا چاہیے، اسرائیل کی نسل کشی ختم نہیں ہوئی۔

ایمنسٹی کے مطابق اسرائیل شہری آبادی کی بقا کے لیے ضروری سامان کے داخلے اور خدمات کی بحالی پر سخت پابندیاں لگا رہا ہے۔حملوں کے پیمانے میں کمی اور کچھ محدود بہتری کے باوجود، اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں پر جو حالات مسلط کیے جا رہے ہیں، ان میں کوئی قابل ذکر تبدیلی نہیں آئی اور نہ اس بات کا کوئی ثبوت ہے کہ اسرائیل کا ارادہ بدل گیا ہے۔غزہ میں اسرائیل کا طرز عمل، بشمول فلسطینیوں کو جان بچانے والی امداد سے دانستہ، غیر قانونی انکار، جن میں سے بہت سے زخمی، غذائی قلت اور سنگین بیماری کے خطرے سے دوچار ہیں، ان کی بقا کو خطرہ بنا رہاہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے فوری طور پر ان الزامات کا جواب نہیں دیا۔

ستمبر 2025 میں، اقوام متحدہ کی طرف سے قائم کردہ آزاد بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن نے یہ نتیجہ اخذ کیا تھاکہ غزہ میں نسل کشی ہو رہی ہے۔

غزہ کے انسانی حقوق مرکز نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے 47 دنوں میں جنگ بندی کے بعد بھی 350 فلسطینی شہریوں کو شہید کیا جن میں 198 بچے، خواتین اور بزرگ شامل ہیں، جو شہداء کا 57 فیصد ہیں۔

انسانی حقوق مرکز نے جمعرات کے روز کہا کہ قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے گذشتہ سات ہفتوں کے دوران جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کے طرز عمل کی عکاسی کرتی ہے اور یہ عالمی سطح پر تشویشناک خاموشی کے باوجود جاری ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔