تہران: ایران نے آئندہ ہفتے واشنگٹن میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنلز ڈرا کا بائیکاٹ کر دیا کیونکہ امریکہ نے وفد کے کئی ارکان کو ویزا دینے سے انکار کر دیا تھا،
ایرانی فٹ بال فیڈریشن کے ترجمان نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایاہم نے فیفا کو مطلع کر دیا ہے کہ ان فیصلوں کا کھیلوں سے کوئی تعلق نہیں اور ایرانی وفد کے ارکان ورلڈ کپ ڈرا میں شرکت نہیں کریں گے۔
ایرانی کھیلوں کی ویب سائٹ ورزش تھری نے منگل کو دعویٰ کیا کہ امریکہ نے فیڈریشن کے صدر مہدی تاج سمیت وفد کے کئی ارکان کو ویزا جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا۔جمعرات کو تاج نے اس فیصلے کو سیاسی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی تھی۔
تاج نے مزید کہا ہم نے فیفا کے سربراہ گیانی انفینٹینو کو بتا دیا ہے کہ یہ خالصتاً ایک سیاسی مؤقف ہے اور فیفا کو امریکہ کو اس طرزِ عمل سے باز رہنے کے لیے کہنا چاہیے۔
ورزش تھری کے مطابق پانچ دسمبر کو ہونے والے ڈرا کے لیے وفد کے چار ارکان بشمول کوچ امیر قلعہ نوی کو ویزے جاری کیے گئے تھے۔
کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ مل کر ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والا امریکہ اور ایران چار عشروں سے زیادہ عرصے سے تنازعات کا شکار ہیں۔
تہران اور واشنگٹن کے درمیان اعلیٰ سطحی جوہری مذاکرات ہو رہے تھے جن میں فریقین میں ایران کے یورینیم کی افزودگی کے حق پر تضاد تھا۔ تہران "ناقابلِ تنسیخ” قرار دیتے ہوئے اپنے اس حق کا دفاع کرتا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos