فائل فوٹو
فائل فوٹو

رومانیہ کے وزیر دفاع غلط بیانی کرنے پر مستعفی

بخارسٹ : رومانیہ کے وزیر دفاع اپنی سی وی میں غلط بیانی پر مستعفی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کےمطابق رومانیہ کے وزیر دفاع  Ionut Mosteanu  نے اپنی سی وی میں غلط معلومات دینے کے تنازع کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

رومانیہ کے وزیردفاع نے اپنی فیس بک پوسٹ میں کہا کہ سی وی میں غلطی سے ایسی یونیورسٹی کا ذکر کیا جس میں کبھی گیا ہی نہیں۔ میں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے،  چاہتا ہوں کہ رومانیہ اپنے مشکل مشن پر مر کوز رہے ۔

مستعفی ہونے والے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ رومانیہ اور یورپ، روسی حملوں کی زد میں ہیں،  رومانیہ کی قومی سلامتی کا ہر قیمت میں دفاع کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ رومانیہ کے وزیردفاع کے سی وی میں جھوٹ لکھنے پر تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔