ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فیصلہ کن معرکہ راولپنڈی اسٹیڈیم پر شام 6 بجے شروع ہوگا۔
گذشتہ روزکپتان سلمان علی آغا اور سری لنکن کپتان داسن شناکا نے ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔ فوٹو شوٹ نجی ہو ٹل میں کیا گیا۔
ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان ٹیم نے 4 میں سے 3 میچز جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ سری لنکن ٹیم نے سیریز کے ابتدائی 2 میچز ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کیا۔زمبابوے اور آخری میچ میں پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔زمبابوے کی ٹیم صرف ایک میچ جیت سکی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos