کیئیو: یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے چیف آف اسٹاف اینڈری یرمک نے بدعنوانی کے الزامات کے بعد استعفا دے دیا ہے۔ صدر زیلنسکی نے تصدیق کی کہ یرمک بدعنوانی اسکینڈل کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کی انسداد بدعنوانی ایجنسی نے جمعے کے روز اینڈری یرمک کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ یرمک نے کہا کہ وہ تفتیش کاروں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔
زیلنسکی نے حال ہی میں یرمک کو روس سے جنگ بندی کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات کی ذمہ داری بھی دی تھی۔
صدر زیلنسکی نے اپنے خطاب میں یرمک کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ "میں اینڈری کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مذاکرات میں ذمہ داری بخوبی سرانجام دی”۔
اس استعفے کے بعد یوکرین میں سیاسی و انتظامی حلقوں میں نئی بحث اور تبدیلیوں کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos