بائیڈن کے آٹو پین سے دستخط شدہ تمام ایگزیکٹو آرڈرز منسوخ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن کے آٹو پین کے ذریعے دستخط شدہ تمام ایگزیکٹو آرڈرز کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ تمام ایگزیکٹو آرڈرز منسوخ کر رہے ہیں جو بائیڈن نے براہ راست دستخط کرنے کے بجائے آٹو پین کے عمل سے جاری کیے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بائیڈن آٹو پین کے عمل میں براہ راست شامل نہیں تھے، اور اگر وہ شمولیت کا دعویٰ کریں تو ان پر جھوٹی گواہی کا مقدمہ چلنا چاہیے۔

ٹرمپ کے مطابق تقریباً 90 فیصد دستاویزات پر سابق صدر بائیڈن نے آٹو پین کے ذریعے دستخط کیے تھے، جنہیں اب منسوخ کیا جا رہا ہے۔

یہ اقدام صدر ٹرمپ کی جانب سے بائیڈن انتظامیہ کی پالیسیوں پر نظرثانی اور سابق صدر کے دور میں جاری فیصلوں کی مخالفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔