انسانوں کو کپڑوں کی طرح دھونے والی مشین متعارف

جاپان کی کمپنی سائنس نے ایک منفرد ایجاد متعارف کرائی ہے جسے ‘ہیومن واشنگ مشین’ کہا جاتا ہے۔ یہ مشین انسانوں کو ایک کیپسول نما پوڈ میں ڈال کر بالکل کپڑوں کی طرح صاف کرتی ہے، اور اس دوران ہلکی موسیقی بھی چلتی رہتی ہے۔

کمپنی کے مطابق اوساکا میں ہونے والے ورلڈ ایکسپو میں یہ مشین زائرین کی توجہ کا مرکز بنی، جہاں چھ ماہ کے دوران دو کروڑ 70 لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے۔ صارف کو کیپسول میں لیٹایا جاتا ہے اور ڈھکن بند کر دیا جاتا ہے، جس کے بعد مشین جسم کو بغیر گھمائے صاف کرتی ہے۔ اس دوران صارف کی دل کی دھڑکن سمیت دیگر زندگی کی علامات بھی مانیٹر کی جاتی ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ مشین نہ صرف جسم بلکہ روح کو بھی تازگی فراہم کرتی ہے اور اس کا جدید ورژن 1970 میں اوساکا ایکسپو میں پیش کیے گئے ماڈل پر مبنی ہے۔ کمپنی کے صدر نے دس سال کی عمر میں اس ایجاد سے تحریک حاصل کی تھی۔

امریکی ریزارٹ کمپنی نے تجارتی سطح پر دلچسپی ظاہر کی، جس کے بعد جاپانی کمپنی نے مشین تیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ اوساکا کے ایک ہوٹل نے پہلے یونٹ کی خریداری کرلی ہے جبکہ جاپان کی بڑی الیکٹرانکس ریٹیل چین یامادا دنکی بھی مشین کی خریداری میں دلچسپی رکھتی ہے۔

کمپنی کے مطابق چونکہ یہ مشین نایاب ہے، صرف تقریباً 50 یونٹس تیار کیے جائیں گے، اور اس کی قیمت 3 لاکھ 85 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔