راولپنڈی: سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلہ کن معرکہ آج شام 6 بجے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں دونوں ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے بھرپور مقابلہ کریں گی۔
پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد وسیم کی جگہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اسکواڈ میں واپس آگئے ہیں۔ میچ کے آغاز سے قبل سری لنکا میں شدید موسم کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔
سری لنکا نے لیگ مرحلے کے آخری میچ میں پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی، جبکہ زمبابوے کی ٹیم چار میں سے صرف ایک میچ جیت پائی اور ایونٹ سے باہر ہوگئی۔
پاکستان کی ٹیم: صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابر اعظم، سلمان آغا (کپتان)، فخر زمان، عثمان خان (وکٹ کیپر)، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا، ابرار احمد
سری لنکا کی ٹیم: پاتھم نسانکا، کامل مشارا، کوشل مینڈس (وکٹ کیپر)، کوشل پریرا، جانتھ لیاناگے، داسن شاناکا (کپتان)، پوان رتنا نائیکے، ونانندو ہسارنگا، دشننتھا چمیرا، مہیش تھیکشانا، ایشان مالنگا
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos