جنوبی افریقہ کے معروف کرکٹر فاف ڈوپلیسی نے پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ فاف ڈوپلیسی نے 14 سال تک آئی پی ایل میں کھیلنے کے بعد اس سال نیلامی میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا اور اب پی ایس ایل سیزن 11 میں کھیلنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ یہ میرے لیے ایک نیا اور دلچسپ چیلنج ہے، جو مجھے ایک کھلاڑی کے طور پر آگے بڑھنے اور نئے تجربات حاصل کرنے کا موقع دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ بھرپور جذبے اور ٹیلنٹ سے مالا مال ہے، اور میں پاکستان کی روایتی مہمان نوازی اور پرجوش شائقین کے سامنے کھیلنے کے لیے بے تاب ہوں۔
ڈوپلیسی نے شائقین سے کہا کہ جلد ہی ملاقات ہوگی اور وہ اس لیگ میں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos