سہ ملکی ٹی 20سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6وکٹ سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔
پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔سری لنکا کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 20اوور میں 114رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ کامل مشرا 59رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ کوئی بھی سری لنکن بیٹر پاکستانی بولرز کے سامنے نہ ٹک سکا۔ کوشل مینڈس نے 14اور نسانکا نے 11رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور محمد نواز نے 3،3اور ابرار احمد نے 2وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان نے 115رنز کا ہدف19ویں اوور میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔بابر اعظم 37رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے، صائم ایوب نے 36اور صاحبزادہ فرحان نے 23 رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے پون رتنائیکے نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
محمد نواز کو پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ محمدنواز نے فائنل میں چار اوورز میں 17رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے سیریز میں10وکٹیں حاصل کیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos