سعودی عرب انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کونسل کا رکن منتخب

 

 سعودی عرب کو 2026-2027 کی مدت کے لیے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (IMO) کونسل کا رکن منتخب کر لیا گیا ہے۔ لندن میں ہونے والے انتخاب میں سعودی عرب نے 142 ووٹ حاصل کیے، جس کے بعد اسے باضابطہ طور پر کونسل کی رکنیت مل گئی۔

سعودی وزیر ٹرانسپورٹ صالح الجاسر نے کامیابی کو ملک کے سمندری ٹرانسپورٹ کے شعبے میں وژن 2030 کے تحت کی جانے والی اصلاحات اور ترقی کا ثمر قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی تنظیم میں رکنیت سعودی عرب کی صلاحیتوں اور اس کی قیادت پر بین الاقوامی اعتماد کا ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی وژن 2030 کے مقاصد کے مطابق ملک سمندری تجارت، لاجسٹکس اور بندرگاہوں کے شعبے میں جدیدیت کی جانب تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، اور IMO کونسل میں شمولیت اس سفر کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔