سری لنکا ،سری لنکا میں شدید تباہی پھیلانے کے بعد سمندری طوفان دتوا بھارت کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کے اثرات بھارتی ساحلی علاقوں پر بھی متوقع ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان آج بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ طوفان کے زیر اثر شدید بارشوں کی وجہ سے نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے اور 50 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
اس سے قبل سری لنکا میں طوفان دتوا کے باعث ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی، شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اب تک 153 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق زیادہ تر اموات لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہوئی، جبکہ شمالی اور مشرقی علاقوں میں 300 ملی میٹر تک بارش نے لینڈ سلائیڈنگ کو فروغ دیا۔
حکام نے عوام سے کہا ہے کہ وہ طوفان سے محفوظ رہنے کے لیے ہدایات پر عمل کریں اور خطرناک علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos