زمبابوے کپتان کا پاکستان دورے پر اظہارِ خوشی،دوبارہ آنے کی خواہش

اسلام آباد،زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے پاکستان کے حالیہ دورے پر خوشی کا اظہار کیا اور جلد دوبارہ پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

سکندر رضا نے اپنے بیان میں کہا کہ "ہمارے ساتھ جس طرح محبت کا اظہار کیا گیا، اس پر ہم سب شکر گزار ہیں۔ پاکستان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا میزبانی کے لیے شکریہ۔” انہوں نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ ہم بہت جلد واپس آئیں گے اور آخر میں "خدا حافظ” کہا۔

یاد رہے کہ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم سکندر رضا کی قیادت میں پاکستان میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے آئی تھی۔ اس سیریز میں زمبابوے کی ٹیم صرف ایک میچ جیت سکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔