کیلیفورنیا:بچے کی سالگرہ پر فائرنگ، 4 ہلاک، 14 زخمی

کیلیفورنیا کے شہر سٹاکٹن میں ایک بچے کی سالگرہ کی تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب تقریب آئس کریم کی دکان میں جاری تھی اور نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ کر دی۔

سان جواکن کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں، اور ابھی تک کسی مشتبہ شخص کے بارے میں معلومات نہیں ملی ہیں۔ حکام نے واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے تحقیقات کو ترجیحی بنیادوں پر جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔