نومبر کا مہینہ پاکستان کرکٹ کے لیے یادگار اور غیر معمولی رہا، جس دوران پاکستانی ٹیموں نے مختلف میدانوں میں شاندار فتوحات حاصل کیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق نومبر میں پاکستانی پرچم بلند رہے اور ٹیموں نے اپنے غلبے کا ثبوت دیا۔
اس ماہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ون ڈے سیریز جیتیں، 9 نومبر کو ہانگ کانگ سکسز کا ٹائٹل اپنے نام کیا، اور راولپنڈی میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز میں سری لنکا کو شکست دی۔ علاوہ ازیں، دوحا میں پاکستان شاہینز نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کا ٹائٹل حاصل کیا اور سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کا چیمپئن بھی پاکستان رہا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos