اسرائیل کی اشتعال انگیزی کےباوجود حماس نے جنگ بندی برقرار رکھی،ترک صدر

 

 استنبول: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ فلسطین پر قابض اسرائیلی فورسز کی اشتعال انگیزیوں کے باوجود مزاحمتی تحریک حماس جنگ بندی معاہدہ برقرار رکھے ہوئے ہے۔

صدر اردوان نے بتایا کہ غزہ میں ہزاروں طلباء، اساتذہ اور تعلیمی عملے کی ہلاکت کے ساتھ تعلیمی نظام شدید متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی کارروائیوں سے لاکھوں طلباء تعلیم کے حق سے محروم ہیں اور غزہ میں عام شہری خوراک اور رہائش کی شدید کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ ترکی غزہ میں جنگ بندی کو قائم رکھنے، دیرپا امن اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے اور فلسطینی عوام کے لیے ایک آزاد، خودمختار ریاست کے قیام تک دو ریاستی حل کے موقف پر قائم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔